ٹی بی کنٹرول پروگرام بلوچستان کے تحت ضلع قلعہ سیف اللہ کا نگران دورہ، ایم سی جی سرگرمیوں اور مہاجرین میں ٹی بی صورتحال کا جائزہ

ٹی بی کنٹرول پروگرام بلوچستان کے تحت ضلع قلعہ سیف اللہ کا نگران دورہ، ایم سی جی سرگرمیوں اور مہاجرین میں ٹی بی صورتحال کا جائزہ
ٹی بی کنٹرول پروگرام بلوچستان کے تحت ملٹی کنٹری گرانٹ (MCG) کی جاری سرگرمیوں کی نگرانی اور افغان مہاجرین میں تپِ دق (ٹی بی) کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ضلع قلعہ سیف اللہ کا سپروائزری دورہ کیا گیا۔ یہ دورہ ڈاکٹر محبوب الحق، نیشنل پروگرام آفیسر (MCG) اور کامران حبیب، صوبائی کوآرڈینیٹر (MCG) نے کیا۔دورے کے دوران مہاجر کیمپوں میں ٹی بی کے مریضوں کو فراہم کی جانے والی تشخیصی و علاج معالجے کی سہولیات اور مختلف مداخلتوں کا تفصیلی مشاہدہ کیا گیا۔ ایم سی جی کے تحت زیرِ علاج اور رجسٹرڈ تمام ٹی بی مریضوں کا ریکارڈ ڈی ایچ کیو اسپتال قلعہ سیف اللہ میں موجود رجسٹرز سے مطابقت کے ساتھ جانچا گیا۔اس موقع پر ایم ڈی آر ٹی بی، ٹی بی پریوینٹو تھراپی (TPT) اور لیبارٹری سے متعلق ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا گیا تاکہ فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔دورے کے اختتام پر نگران ٹیم نے عملے کی انتھک محنت، پیشہ ورانہ ذمہ داری اور ٹی بی کی روک تھام و کنٹرول میں مثر کردار کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا اور خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے رہنمائی بھی فراہم کی۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.