اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق اچکزئی نے درسی کتب سے متعلق سیکرٹری تعلیم سے رپورٹ طلب کرلی۔ پیر کے روز بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے پوائنٹ آف آرڈر پر سرکاری سکولوں میں درسی کتب سے متعلق معاملہ اٹھایا جس پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق اچکزئی نے رولنگ دی کہ گوادر سے بلوچستان بھر میں درسی کتب کی فراہمی سے متعلق سیکرٹری سکولز سے رپورٹ جمع کرائی جائے۔
Comments 0