بلوچستان میں غیر قانونی شراب خانوں سے متعلق اقدامات کئے جائیں گے،وزیراعلیٰ میرسرفرازبگٹی

بلوچستان میں غیر قانونی شراب خانوں سے متعلق اقدامات کئے جائیں گے،وزیراعلیٰ میرسرفرازبگٹی
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں غیر قانونی شراب خانوں سے متعلق اقدامات کئے جائیں گے۔ پیر کے روز بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر کیپٹن ریٹائرڈ عبد الخالق اچکزئی کی زیر صدارت اجلاس شروع ہوا اجلاس میں پوائنٹ آف آرڈر پر قائد حزب اختلاف میر یونس عزیز زہری نے کہا کہ پورے صوبے میں شراب خانوں کو بند کیا جانا چاہیے جھالاوان وائن شاپ کے نام سے ایک لائسنس جاری ہوا ہے کوئٹہ سے خضدار منتقل کیا جا رہا ہے، اقلیتی برادری کے نام پر لائسنس جاری کئے جا رہے ہیں۔ رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ گوادر میں شراب خانوں کو فوری طور پر بند کیا جائے سکول کے بچوں کو اس لعنت میں مبتلا کیا جا رہا ہے۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے واضح ہدایات ہے کہ منشیات کے استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی، شراب خانوں سے متعلق قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سرکار کے کام کو سرکار کو کرنے دیا جائے اس حوالے سے قانونی طریقہ کار موجود ہے اقلیتی برادری کیلئے ایک کوٹہ رکھا ہوا ہے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی نشاندہی پر غیر قانونی شراب خانوں کو فوری طور پر بند کیا جائے گا۔ کم سن لڑکے جو اس لعنت کے شکار ہو رہے ہیں اس حوالے سے حکومت اقدامات کریگی۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.