بلوچستان میں فیلڈ افسران کی حاضری، کارکردگی اور مؤثر نگرانی کو یقینی بنانے کے لیے جدید ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

بلوچستان میں فیلڈ افسران کی حاضری، کارکردگی اور مؤثر نگرانی کو یقینی بنانے کے لیے جدید ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ
بلوچستان میں فیلڈ افسران کی حاضری، کارکردگی اور مؤثر نگرانی کو یقینی بنانے کے لیے جدید ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت لائیو لوکیشن پر مبنی حاضری کا مربوط نظام نافذ کیا جائے گا تاکہ افسران کی اپنی جائے تعیناتیوں پر موجودگی، ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کی حقیقی وقت میں نگرانی ممکن بنائی جا سکے یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پیر کو یہاں ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت سے متعلق ایک اہم اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا جس میں مختلف محکموں کے سیکرٹریز نے جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی اجلاس میں منصوبوں کی رفتار، معیار، درپیش چیلنجز اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کا جامع جائزہ لیا گیا وزیر اعلیٰ نے واضح اور دوٹوک انداز میں ہدایت کی کہ تمام جاری ترقیاتی منصوبے جون سے قبل ہر صورت مکمل کیے جائیں اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کی تاخیر یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ ضلعی افسران صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں رہنے کے بجائے فیلڈ میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں اور منصوبوں پر اعلیٰ معیار کے مطابق عملدرآمد کو اپنی اولین ذمہ داری سمجھیں انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے بروقت حل اور ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے مؤثر فیلڈ مانیٹرنگ ناگزیر ہے انہوں نے تمام انتظامی سربراہان کو ہدایت کی کہ ایسے افسران جو 10 دن سے زائد عرصے تک فیلڈ سے غیر حاضر پائے جائیں ان کے خلاف بلاامتیاز اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ڈیجیٹل مانیٹرنگ نظام کے نفاذ سے حکومتی کارکردگی کو نہ صرف مؤثر بنایا جائے گا بلکہ اسے مکمل طور پر شفاف اور جوابدہ بھی بنایا جائے گا جس سے عوامی وسائل کے درست، شفاف اور مؤثر استعمال کو یقینی بنایا جا سکے گا وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، معیار اور بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں اور ان اہداف کے حصول کے لیے ایک مربوط، فعال اور سخت نگرانی کا نظام نافذ کیا جا رہا ہے انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ غفلت، سستی یا تاخیر کے مرتکب افسران کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور کارکردگی کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے گا اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ نے اصلاحاتی اقدامات پر عملدرآمد کے سلسلے میں سیکرٹریز کمیٹی کے باقاعدہ اور متواتر اجلاسوں کے انعقاد پر چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی دلچسپی و یکسوئی اور اہداف کے حصول پر ان کی کارکردگی کو سراہا وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ اس مؤثر نظام کو مزید مضبوط، مربوط اور نتیجہ خیز بنایا جائے تاکہ صوبے میں ترقیاتی عمل کو تیز رفتار اور پائیدار بنیادوں پر استوار کیا جا سکے۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.