اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن(ر)عبدالخالق اچکزئی نے جعلی ادویات سے متعلق سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کرلی۔ پیر کے روز صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں رکن بلوچستان اسمبلی فرح عظیم شاہ نے ایوان کی توجہ جعلی ادویات بارے مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں جعلی ادویات کی وجہ سے کینسر و دیگر موذی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں، ایک اچھی صحت رکھنے والا فرد ان ادویات کا استعمال کرتا ہے تو وہ مزید بیمار ہو جاتا ہے جعلی ادویات اور مضر صحت کھانے کی وجہ سے بیماریاں بڑھ رہی ہے، جس پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق اچکزئی نے معاملے سے متعلق سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کرلی۔
Comments 0