صوبائی وزیرِ صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس (بی یو جے)کے نومنتخب صدر منظور بلوچ اور جنرل سیکرٹری شاہ حسین ترین سمیت پوری کابینہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے جاری کردہ بیان میں صوبائی وزیرِ صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ بی یو جے کی نومنتخب قیادت بلوچستان کے عوامی مسائل کو ذمہ داری، دیانت داری اور بہتر انداز میں اجاگر کرے گی۔ صوبائی وزیرِ صحت نے اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان کے صحافیوں نے ہمیشہ صوبے کے درپیش مسائل کو نہ صرف اجاگر کیا بلکہ انہیں اعلی ایوانوں تک پہنچانے میں بھی مثر کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر سیاسی جماعتیں اور صحافتی تنظیمیں باہمی تعاون سے کام کریں تو بلوچستان کے مسائل کو مثر انداز میں حل کیا جا سکتا ہے۔ صوبائی وزیرِ صحت نے امید ظاہر کی کہ بی یو جے کی نئی کابینہ صحافتی اقدار کو برقرار رکھتے ہوئے عوامی مفاد میں اپنی خدمات جاری رکھے گی۔
Comments 0