صوبائی وزیر میر سلیم احمد کھوسہ کاہرنائی اور پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین

صوبائی وزیر میر سلیم احمد کھوسہ کاہرنائی اور پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
پاکستان مسلم لیگ (ن)کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر صوبائی وزیر مواصلات میر سلیم احمد کھوسہ نے ہرنائی اور پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک و قوم کے تحفظ کے لیے دی جانے والی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں پوری قوم اپنی بہادر فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ میر سلیم احمد کھوسہ نے کہاکہ ہرنائی اور پنجگور میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 41 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کی ہلاکت اور بھاری ہتھیاروں و گولہ بارود کی برآمدگی سیکیورٹی فورسز کی غیر معمولی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور اعلی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے سیکیورٹی فورسز کے افسران اور جوانوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کے تحفظ کے لیے دی جانے والی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں پوری قوم اپنی بہادر فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بھرپور اور فیصلہ کن انداز میں کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ہر محاذ پر ناکام بنایا جا رہا ہے ۔میر سلیم احمد خان کھوسہ کا کہنا تھا کہ ریاست دشمن عناصر کے خلاف جاری کارروائیاں بلوچستان میں امن ترقی اور پائیدار استحکام کی ضمانت ہیں دشمن قوتیں بلوچستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتی ہیں تاہم سیکیورٹی فورسز اور قوم کی یکجہتی کے باعث ان کی تمام سازشیں ناکامی سے دوچار ہو رہی ہیں صوبائی وزیر میر سلیم احمد خان کھوسہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت اور سیکیورٹی ادارے مل کر بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.