اسلام آباد (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کے پہلے میچ میں فتح پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کرکٹ شائقین کو مبارکباد دی ہے۔ جمعے کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے شاہینوں بالخصوص بالرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم اگر یونہی لگن سے محنت کرتی رہی تو پوری سیریز جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ایک عرصے بعد آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف میچ میں فتح بلاشبہ کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن رضا نقوی، ان کی ٹیم اور کوچز بھی اس فتح پر لائق تحسین ہیں۔ وزیر اعظم نے سیریز کے آئندہ میچز کےلئے بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے شاہینوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
Comments 0