اسلام آباد مذاکرات میں شریک ممالک کے مندوبین اور صحافیوں کےلئے ویزا فری سفر کی سہولت فراہم کی ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد مذاکرات میں شریک ممالک کے مندوبین اور صحافیوں کےلئے ویزا فری سفر کی سہولت فراہم کی ہے، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد۔ (اے پی پی):دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کےلئے ویزا فری سہولت سے متعلق میڈیا کے استفسارات کے جواب میں کہا ہے کہ پاکستان نے اسلام آباد مذاکرات 2026 میں شرکت کرنے والے ممالک یعنی ایران اور امریکہ سے تعلق رکھنے والے مندوبین اور صحافیوں کےلئے ویزا فری سفر کی سہولت فراہم کی ہے۔ جمعہ کو ایک وضاحتی بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ سہولت صرف مذاکرات کے دورانیے تک محدود ہوگی۔ ترجمان نے واضح کیا کہ یہ سہولت کسی تیسرے ملک کے شہریوں پر لاگو نہیں ہوگی۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.