بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ کی ایمان مزاری کی والدہ سابق وزیر شیریں مزاری سے آج اسلام آباد میں ملاقات۔اس موقع پر تحریک تحفظ آئین کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسفزئی اور دیگر بھی موجود۔ساجد ترین ایڈووکیٹ نے شیریں مزاری سے ملاقات میں کہا کہ ایڈوکیٹ ایمان مزاری اور ایڈووکیٹ ہادی علی کا جرم صرف یہ ہے کہ انہوں نے مظلوموں کے لیے آواز اٹھائی، اس موقع پر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کا پیغام بھی دیا کہ بی این پی اور بلوچستان کے عوام مشکل کی اس گھڑی میں ایمان اور ایڈوکیٹ ہادی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم ان دونوں کے خلاف بنائے گئے بوگس مقدمات کے خلاف عدالتوں میں اور عدالتوں کے باہر آواز اٹھاتے رہیں گے۔شیریں مزاری نے ساجد ترین ایڈووکیٹ اور اخونزادہ حسین احمد کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مشکل کی اس گھڑی میں ان کا ساتھ دیا۔
Comments 0