پاکستان مذاکرات کے عمل میں سہولت کاری جاری رکھے گا: اسحاق ڈار

پاکستان مذاکرات کے عمل میں سہولت کاری جاری رکھے گا: اسحاق ڈار
اسلام آباد(بی بی سی)نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان مذاکرات کے عمل میں سہولت کاری کا عمل جاری رکھے گا۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آج سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور اسحاق ڈار کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی ہے۔ اس موقع پر نائب وزیرِ اعظم نے اسلام آباد مذاکرات سے متعلق تازہ پیش رفت سے آگاہ کیا اور تمام فریقوں کی جانب سے جنگ بندی کے وعدوں پر عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیا۔ پاکستان کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان مذاکرات کے عمل میں سہولت کاری جاری رکھے گا اور خطے سمیت وسیع تر امن و استحکام کے لیے تمام سفارتی کوششوں کی حمایت کرتا رہے گا۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.