صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و واسا بلوچستان سردار عبدالرحمن خان کھیتران نے سوشل میڈیا پر ملازمین سے منسوب چلنے والی خبروں کی واضح تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ خبریں ان سے یا ان کے دفتر سے جاری نہیں کی گئیں۔صوبائی وزیر کے ترجمان کے مطابق سردار عبدالرحمن خان کھیتران سے منسوب سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے بیانات اور خبریں غیر مصدقہ اور بے بنیاد ہیں، جن کا صوبائی وزیر یا ان کے سرکاری مؤقف سے کوئی تعلق نہیں۔ترجمان نے مزید وضاحت کی کہ صوبائی وزیر کا مؤقف صرف اور صرف سرکاری پریس ریلیز، مستند میڈیا ذرائع اور آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے جاری کیا جاتا ہے، اس کے علاوہ کسی بھی ذریعے سے نشر ہونے والی معلومات کو مستند نہ سمجھا جائے۔صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن خان کھیتران نے عوام، میڈیا نمائندگان اور سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی خبر کی اشاعت یا تشہیر سے قبل اس کی تصدیق متعلقہ سرکاری ذرائع سے ضرور کریں تاکہ غلط فہمی اور بے بنیاد معلومات کے پھیلاؤ سے بچا جا سکے۔
Comments 0