وزیر اعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت نان فنکشنل اسکولوں کو فنکشنل بنانے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، ڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر، آر ٹی ایس ایم، تمام متعلقہ ڈی ڈی اوز اور محکمہ تعلیم کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران تمام ڈی ڈی اوز نے اپنے اپنے متعلقہ کوڈز میں موجود نان فنکشنل اسکولوں کی فہرستیں پیش کیں جبکہ جو نان فنکشنل اسکول فنکشنل ہو چکے ہیں، ان کا مکمل ڈیٹا بھی ڈپٹی کمشنر کو پیش کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جہاں آبادی اور طلبہ کی تعداد کم ہے، وہاں کے اسکولوں کو قریبی اسکولوں میں منتقل کیا جائے۔ جبکہ جن علاقوں میں آبادی اور بچوں کی تعداد موجود ہے مگر اسکول کی عمارت نہیں، وہاں نئی اسکول بلڈنگز تعمیر کی جائیں گی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے واضح کیا کہ ضلع کوئٹہ کے تمام نان فنکشنل اسکولوں کو مرحلہ وار فنکشنل کرکے باقاعدہ تعلیمی سرگرمیاں شروع کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکولوں کی فنکشنلائزیشن کے عمل میں ضلعی انتظامیہ کے افسران ہمہ وقت تیار اور متحرک رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کا فروغ ہماری ترجیحات میں شامل ہے اور اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔
Comments 0