زیارت 28جنوری ۔ ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی نے ڈپٹی کمشنر آفس میں حالیہ برف باری کے حوالے سے پریس بریفنگ دیا اس موقع پر ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے نوید احمد، اسسٹنٹ کمشنر سجاد الرحمن، ایف سی کیپٹن محمد عارف بھی موجود تھے کمشنر زیارت عبد القدوس اچکزئی نے کہا کہ حالیہ ہفتے میں برف باری کے دوسپیل آئے پہلے سپیل میں کم برف باری ہوئی جبکہ دوسرے سپیل میں شدید برف باری ہوئی جس کے نتیجے میں روڈ بند ہوگئے عوام مشکلات کا شکار ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر پی ڈی ایم نے موقع پر ہی ہیوی مشینری فراہم کی جا کے نتیجے میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ،سی اینڈ ڈبلیو اور متعلقہ محکموں نے بروقت تمام شاہراہوں کو کھول کر عوام کی مشکلات کو کم کردیا جس پر ڈسٹرکٹ انتظامیہ پی ڈی ایم اے اور متعلقہ ادارے ڈار کے مستحق ہے برف باری کے دوران ان سیاح لوڑی ٹاپ پر پھنس گئے ان کو بروقت ریسکیو کیا گیا اور بڑے جانی اور مالی نقصان سے بچایا انہوں نے کہاکہ ضلع زیارت میں سڑکوں کوبرف سے صاف کرنے کیلئے بھر پور کوششیں جاری رہی، بالخصوص کوئٹہ ٹو لوڑی ٹاپ زیارت روڈ اور زیارت ٹوسنجاوی روڈ پر واقع احساس مقامات کوتل سڑی ٹو چوتیر روڈ کو برف سے سے کلیئر کر نے کیلئے مسلسل کوشش جاری رکھی گئی۔اسی طرح قائداعظم ریزیڈنسی روڈ پر بھی برف کو روڈ سے صاف کرنے کے لیے آپریشن انجام دیا گیا۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے فراہم کردہ بھاری مشینری اور متعلقہ لائن محکموں کی مشینری کو استعمال میں لایا گیا۔ اور مختلف حساس مقامات پر سرخ نمک کا بھی زبردست چھڑکاؤ کیا گیاپی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر ریسکیو جناب نوید احمد اور ریلیف آفیسر جناب سمیع اللہ، ایف سی، اسسٹنٹ کمشنرز زیارت/سنجاوی، تحصیلدار زیارت/سنجاوی اور ضلعی انتظامیہ کے عملے نے مشترکہ طور پر اس آپریشن میں حصہ لیا۔تمام سڑکیں کلیئر ہیں اور الحمدللہ برفباری کے پورے دورانیے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔زیارت شہر میں تقریباً ڈیڑھ فٹ جبکہ زیارت–سنجاوی روڈ کے کوتل اور چوتیر کے علاقوں میں تقریباً دو فٹ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ڈپٹی کمشنر زیارت عبد القدوس اچکزئی نے کہا تمام برفباری میں ضلعی انتظامیہ زیارت نے متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر سڑکوں کو بروقت بحال کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو ریلیف اور سہولت دینے کیلئے ڈسٹرکٹ انتظامیہ ہر فیلڈ میں بھر پور تعاون کرے گی۔
Comments 0