پشتونخوا نیپ اپنے تنظیمی دوروں اور عوامی رابطہ مہم کو مزید تیز کرے گی: خوشحال خان کاکڑ

پشتونخوا نیپ اپنے تنظیمی دوروں اور عوامی رابطہ مہم کو مزید تیز کرے گی: خوشحال خان کاکڑ
پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ سندھ کے تنظیمی دورے اور 30 جنوری کو حیدرآباد ہالہ ناکہ جبکہ یکم فروری کو کراچی صدر میں منعقد ہونے والے جلسہ عام میں شرکت کے لیے کراچی پہنچ گئے۔ کراچی ایئرپورٹ پر پارٹی کے سیکریٹری جنرل خورشید کاکاجی، سندھ کے صوبائی صدر سید محمد صدیق آغا، پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اللہ نور خان، جنوبی پشتونخوا کے صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے، سندھ کے صوبائی سینئر نائب صدر افضل وطن یار، سندھ صوبائی کابینہ کے اراکین محمد شاہ خان، سید یوسف آغا، عبدالخالق کاکڑ، سید رفیع اللہ آغا، محمد رفیق خان، پشتونخوا ایس او کے صوبائی آرگنائزر محبوب خان، پارٹی کے قومی کونسل کے رکن فضل الرحمن الکوزی، سعید احمد خان کاکڑ، محمود علی کاکڑ، انجینئر متین خان، حاجی معراج خان خلجی، عبدالخالق الفت، نبی خلجی اور جبار خان کاکڑ سمیت دیگر پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں ان کا شاندار استقبال کیا۔ بچوں نے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ کو گلدستے پیش کیے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ اس موقع پر ملی شہید عثمان خان کاکڑ زندہ باد، چیئرمین خوشحال خان کاکڑ زندہ باد، اور شریک چیئرمین مختار خان یوسفزئی زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔ اپنے مختصر خطاب میں چیئرمین خوشحال خان کاکڑ نے شاندار استقبال پر پارٹی سندھ کے رہنماں اور کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پشتونخوا نیپ اپنے تنظیمی دوروں اور عوامی رابطہ مہم کو مزید تیز کرے گی۔ انہوں نے بالخصوص سندھ، کراچی اور حیدرآباد کے جلسوں کے حوالے سے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان پروگراموں کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور شرکت کریں اور اپنے قومی حقوق کے حصول کے لیے متحد و منظم ہو کر جدوجہد کو یقینی بنائیں۔ علاوہ ازیں پشتونخوا نیپ کے صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے اور سندھ پارٹی کے صوبائی ایگزیکٹو کے اراکین محمد شاہ خان، سید محمد یوسف آغا اور فضل الرحمن نے کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پشتون قومی موومنٹ کے رہنما داد خان سلیمان خیل اور ان کی کابینہ کے اراکین سے ملاقات کی اور انہیں یکم فروری کو کراچی صدر میں ہونے والے جلسہ عام میں شرکت کی دعوت دی۔ اس موقع پر پارٹی رہنماں نے کراچی اور سندھ میں آباد کروڑوں پشتونوں کی حالتِ زار، حکومتی ناروا طرزِ عمل اور اس کے سدباب کے لیے متحدہ جدوجہد کی ضرورت پر زور دیا۔ دریں اثنا پارٹی رہنماں کے اعزاز میں حاجی ثنا اللہ خان نے اپنی رہائش گاہ، نیول کالونی کراچی میں پرتکلف عشائیہ دیا۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.