وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ضلع پشین میں انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کے ساتھ فرائض انجام دے رہے ہیں اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے سی ٹی ڈی کے اہلکاروں کی جرات، بہادری اور فرض شناسی کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سی ٹی ڈی بلوچستان اور پولیس کے جوان فرنٹ لائن پر کھڑے ہیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے راکٹ لانچر، ایس ایم جیز اور بارودی مواد کی برآمدگی اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ یہ عناصر صوبے کے امن کو سبوتاڑ کرنے کی کوششوں میں مصروف تھے اور کالعدم تنظیموں سے روابط رکھتے تھے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے ہمیشہ امن کو اولین ترجیح دی ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا کہ کارروائی کے دوران ریاستی رٹ کو قائم رکھتے ہوئے شہری آبادی کے تحفظ کو مقدم رکھا گیا میر سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور نیٹ ورکس کے لیے کوئی گنجائش نہیں۔ صوبے میں پائیدار امن کے قیام تک دہشت گردی کے خلا ف کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی اور عوام کے تعاون سے ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین اور غیر متزلزل ذمہ داری ہے، جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
Comments 0