معیاری کانسیپٹ پیپرز نہ صرف منصوبوں کی بروقت منظوری میں مددگار ثابت ہوتے ہیں بلکہ وسائل کے شفاف اور درست استعمال کو بھی یقینی بناتے ہیں،کمشنر کوئٹہ

معیاری کانسیپٹ پیپرز نہ صرف منصوبوں کی بروقت منظوری میں مددگار ثابت ہوتے ہیں بلکہ وسائل کے شفاف اور درست استعمال کو بھی یقینی بناتے ہیں،کمشنر کوئٹہ
کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت کانسیپٹ پیپرز کی تیاریوں کے حوالے سے مختلف محکموں کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈویژن بھر میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے جامع، مؤثر اور قابلِ عمل کانسیپٹ پیپرز کی تیاری پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں ڈائریکٹر ڈوپلیمنٹ کوئٹہ ڈویڑن ظہور احمد کے علاؤہ مختلف محکموں کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ نے ہدایت کی کہ تمام محکمے اپنی تجاویز کو ٹھوس ڈیٹا، زمینی حقائق اور عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مرتب کریں تاکہ کانسیپٹ پیپرز پالیسی سازی اور منصوبہ بندی میں مؤثر کردار ادا کرسکیں۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے کہا کہ معیاری کانسیپٹ پیپرز نہ صرف منصوبوں کی بروقت منظوری میں مددگار ثابت ہوتے ہیں بلکہ وسائل کے شفاف اور درست استعمال کو بھی یقینی بناتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام محکمے باہمی ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں اور مقررہ مدت کے اندر کانسیپٹ پیپرز مکمل کرکے جمع کرائیں۔اجلاس میں مختلف محکموں کی جانب سے مختلف تجاویز پیش کی گئیں جبکہ درپیش مسائل اور ممکنہ حل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے اجلاس کے اختتام پر افسران کو ہدایت کی کہ تیاریوں کے عمل میں سنجیدگی، معیار اور شفافیت کو ترجیح دی جائے۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.