وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمٰن کی غیر رسمی ملاقات

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمٰن کی غیر رسمی ملاقات
گوادر۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کے دورۂ گوادر کے موقع پر ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمٰن سے ایک غیر رسمی ملاقات ہوئی، جس میں گوادر کے جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران ایم پی اے گوادر نے شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے اور ان کے لیے اضافی فنڈز کی فراہمی پر زور دیا۔ بالخصوص اولڈ ٹاؤن بحالی منصوبے کے تحت شہر کے باقی ماندہ علاقوں کی بحالی، نئی انفراسٹرکچر لائنز کی تنصیب اور بنیادی سہولیات کی بہتری کے لیے خصوصی فنڈز فراہم کرنے کی استدعا کی گئی۔ اس ضمن میں ٹی ٹی سی کالونی، بخشی کالونی، شمبے اسماعیل، سربندر سمیت دیگر علاقوں کا خصوصی طور پر ذکر کیا گیا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے گوادر کے انفراسٹرکچر کی بہتری، تعمیر و ترقی اور عوامی سہولیات کے فروغ کے لیے مطلوبہ فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی اور گوادر کو ایک جدید اور پائیدار شہر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر منصوبہ بندی میر ظہور بلیدی بھی موجود تھے، جنہوں نے گوادر کی ترقی کو صوبائی و وفاقی ترجیحات میں شامل رکھنے پر زور دیا۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.