عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ کی میڈیا سے گفتگو کے مطابق عمران خان کو پہلے ٹانگ میں انفیکشن ہوا تھا، انفیکشن کے دوران عمران خان نے ڈرپس لگوانے سے انکار کیا، بعد ازاں انہیں گھر میں بند کر دیا گیا جس پر اہلِ خانہ شدید پریشان ہیں، ڈاکٹر عظمیٰ کے مطابق 2 دسمبر کو صحت سے متعلق کوئی واضح بات نہیں بتائی گئی، ملاقات کا دورانیہ صرف 20 منٹ کے قریب تھا، اگر ملاقات کا وقت زیادہ ہوتا تو شاید مزید تفصیل بتائی جاتی، دو ماہ قبل عمران خان کی آنکھ میں بھی مسئلہ تھا مگر اس دن آنکھ کے مسئلے کا ذکر نہیں کیا گیا، اہلِ خانہ کو عمران خان کی صحت سے متعلق کوئی باضابطہ معلومات نہیں دی جا رہیں، حکومت ایک آفیشل اسٹیٹمنٹ دے اور صحت کی صورتحال واضح کرے، ان کا کہنا ہے ہمیں پوچھا جاتا ہے کہ آپ یہاں کیوں آتے ہیں، مگر ہم جائیں تو جائیں کہاں۔
Comments 0