وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے فنڈز عدم ادائیگی پر وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔وفاقی حکومت کی جانب سے این ایف سی ایوارڈ کے تحت ماہانہ رقوم، نیٹ ہائیڈل منافع، تیل و گیس رائلٹیز اور ضم شدہ اضلاع کے لیے مختص فنڈز کی بروقت اور مکمل ادائیگی نہ ہونے کے باعث خیبر پختونخوا شدید مالی اور انتظامی بحران کا شکار ہو چکا ہے۔این ایف سی کے تحت خیبر پختونخوا کا حق 658.4 ارب روپے بنتا ہے، جبکہ اب تک صرف 604 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں 54.4 ارب روپے کی سنگین کمی پیدا ہو چکی ہے۔
Comments 0