پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ وادئِ تیراہ کے مکین پہلے ھی غربت ، بیروزگاری اور دھشت گردی کا شکار ھیں ، علاقے میں جنگی صورتحال کے باعث زندگیاں بچانے کیلئے اپنے گھر بار چھوڑنے پڑ رھے ھیں ۔ مرد و زن ، پردہ دار خواتین ، معصوم بچے ، بوڑھے ، مریض اندریں حالات سخت پریشان ھیں-ان IDP s کی مشکلات کا حل وفاقی و صوبائ حکومت کی اولین اور مشترکہ ذمہ داری ھے حکومتوں اور متعلقہ ریاستی اداروں کو وادئِ تیراہ کے دربدر مکینوں کے مسائل کے فوری حل اور انکی عارضی آباد کاری کے بہترین انتظامات پر ابتک کیے گئے انتظامات کی تفصیل سامنے لانا چاھئیے۔۔۔!قومی اسمبلی ، خیبر پختونخواہ اسمبلی ، سول سوسائٹی اور ریاستی ادارے اس ضِمن میں اپنا کردار ادا کریں عوام کے تحفظ اور پائیدار امن کیلئے دھشت گردوں سے نجات لازم ھے لیکن عوامی تکالیف کا ازالہ بھی نہایت ضروری ھے۔
Comments 0