سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان کے زیرِ صدارت ڈپارٹمنٹل بریفنگ آن روڈز اینڈ بلڈنگ سیکٹر، کوئٹہ زون سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف انجینئر کوئٹہ زون عبدالرحیم بنگلزئی، چیف انجینئر فیڈرل پروجیکٹس ڈاکٹر سجاد بلوچ کے علاوہ کوئٹہ زون کے سپرنٹنڈنگ انجینئرز اور کوئٹہ ڈسٹرکٹ سے تعلق رکھنے والے ایگزیکٹو انجینئرز نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران چیف انجینئر کوئٹہ زون عبدالرحیم بنگلزئی نے کوئٹہ زون میں جاری ترقیاتی منصوبوں، ان کی پیش رفت، درپیش مسائل اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی۔ سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے جاری منصوبوں میں معیار، شفافیت اور بروقت تکمیل پر زور دیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مفاد سے وابستہ منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔
Comments 0