موجودہ حکومت کی اصلاحاتی کاوشیں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے عین مطابق ہیں،صوبائی وزیر خوراک

موجودہ حکومت کی اصلاحاتی کاوشیں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے عین مطابق ہیں،صوبائی وزیر خوراک
صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد دمڑ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی اصلاحاتی کاوشیں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے عین مطابق ہیں، جو صوبے میں گڈ گورننس کے فروغ کا عملی ثبوت ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت شفافیت، میرٹ اور ادارہ جاتی اصلاحات پر یقین رکھتی ہے اور اسی سوچ کے تحت مختلف شعبوں میں مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ محکمہ خزانہ میں میرٹ اور شفافیت پر مبنی ڈیجیٹل بھرتیوں کے عمل سے بلوچستان کے نوجوانوں میں اعتماد بحال ہوا ہے، ان کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور میرٹ پر روزگار حاصل کرنے کی امید مزید مضبوط ہوئی ہے ان کا کہنا تھا کہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر روزگار فراہم کرنا موجودہ حکومت کی واضح اور اولین ترجیح ہے حاجی نور محمد دمڑ نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور ان کی ٹیم کی اجتماعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت محدود وسائل کے باوجود بہتر حکمرانی، شفاف نظام اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کر رہی ہے، جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.