ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی بلوچستان غزالہ گولہ نے قائم مقام گورنر کے طور پر حلف اٹھا لیا ۔ پیر کےروز قائم مقام گورنر کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقد ہوئی۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس کامران خان ملاخیل نے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، اراکین پارلیمنٹ، صوبائی سیکرٹریز اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
Comments 0