پاکستان ایئر فورس کا دستہ سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز ایئر بیس پہنچ گیا

پاکستان ایئر فورس کا دستہ سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز ایئر بیس پہنچ گیا
پاکستان ایئر فورس کا دستہ سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز ایئر بیس پہنچ گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی دستہ مشقوں میں حصہ لینے کیلئے تعینات کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستانی دستہ بلاک 52، ایف 16 لڑاکا طیاروں سمیت سعودی عرب پہنچا، مشق کا مقصد شریک افواج کے درمیان آپریشنل ہم آہنگی اور صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مشقوں میں سعودی عرب، پاکستان، فرانس، اٹلی، یونان، قطر، بحرین، اردن شامل ہوں گے، برطانیہ، امریکا کے لڑاکا طیارے اور معاون عناصر بھی مشقوں کا حصہ ہوں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق بڑی فورس کے استعمال، جدید الیکٹرانک وار فیئر ماحول میں کام کرنے میں مددگار ہوگی۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.