وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے وزیرِ اعلی سندھ سیدمراد علی شاہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا ہے اوروفاقی حکومت کی جانب سے ہر قسم کی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے آگ سے ہونے والے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ۔وزیرِ اعظم نے گزشتہ روز گل پلازہ کراچی میں آگ لگنے کے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے وفاقی اداروں کو سندھ حکومت کی مکمل معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔
Comments 0