پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا، تارکین وطن کو موبائل فون سروس میں تسلسل فراہم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
پی ٹی اے کے مطابق بیرون ملک قیام کے دوران پاکستانی موبائل فون سم بلاک نہیں کی جائے گی۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ سمندر پار پاکستانی اب اپنی موبائل فون سم کی ملکیت برقرار رکھ سکیں گے، ارکین وطن اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کیلئے متعلقہ کمپنی سے رجوع کرسکتے ہیں، بیرون ملک پاکستانی ضروری مواصلاتی سہولیات تک مسلسل رسائی کو یقینی بناسکیں گے۔
پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے مزید کہا ہے کہ پی ٹی اے بیرون ملک پاکستانیوں کو بااختیار بنانے کیلئے پُرعزم ہے، عالمی سطح پر ڈیجیٹل رابطوں کی توسیع کیلئے متحرک ہیں۔
Comments 0