27واں آئی ٹی سی این ایشیا 2026، پاکستان کے آئی ٹی شعبہ میں جدت، سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع کا نیا باب

27واں آئی ٹی سی این ایشیا 2026، پاکستان کے آئی ٹی شعبہ میں جدت، سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع کا نیا باب
پاکستان میں ٹیکنالوجی کا شعبہ اب نہ صرف جدت کی علامت بلکہ سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع کے لیے بھی عالمی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔ پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کا ممتاز اور عالمی معیار کا (Event ITCN Asia) 17 -19 جنوری کو لاہور میں منعقد ہوگا۔ نمائش میں 800 سے زائد اسٹالز لگائے جائیں گے جبکہ 3,500 سے زائد عالمی سطح کی معروف ٹیکنالوجی کمپنیاں شرکت کریں گی۔ نمائش میں وفاقی و صوبائی وزراء، صنعتکار، بین الاقوامی ماہرین اور 100 سے زائد غیر ملکی وفود شریک ہوں گے۔ Group Director, E-Commerce Gateway عمیر نظام نے کہا؛ میں اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے ہمیں ‘رائزنگ پاکستان’ کا نعرہ دیا۔ آئی ٹی سی این ایشیا 2026 پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کی جانب ایک مضبوط، فیصلہ کن اور دور رس قدم ہے۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.