اپوزیشن عوام کی بہتری کیلئے پارلیمنٹ آئے، پُرامن احتجاج کی سب کو اجازت ہے: اسپیکر قومی اسمبلی

اپوزیشن عوام کی بہتری کیلئے پارلیمنٹ آئے، پُرامن احتجاج کی سب کو اجازت ہے: اسپیکر قومی اسمبلی
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ اپوزیشن عوام کی بہتری کیلئے پارلیمنٹ آئے، پُرامن احتجاج کی سب کو اجازت ہے، توڑ پھوڑ کی نہیں، کسی کو بھی اداروں کیخلاف گفتگو کی اجازت نہیں دیں گے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ پُرامن احتجاج کی اجازت ہے، توڑ پھوڑ کی نہیں، اپوزیشن عوام کی بہتری کیلئے پارلیمنٹ آئے، کمیٹیوں میں آئیں اور اپنا کام کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی اداروں کیخلاف گفتگو کی اجازت نہیں دیں گے، عدلیہ اور افواج پاکستان کیخلاف بات کرنے کی اجازت نہیں دوں گا، کسی کو فتنہ فساد پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.