پنجاب حکومت بلوچستان کے طلبہ کے میڈیکل کوٹہ کے خاتمے کے فیصلے پر نظرِ ثانی کرے،سینیٹر کامران مرتضیٰ

پنجاب حکومت بلوچستان کے طلبہ کے میڈیکل کوٹہ کے خاتمے کے فیصلے پر نظرِ ثانی کرے،سینیٹر کامران مرتضیٰ
ایوان بالا کے اجلاس میں بلوچستان کے طلبہ کے میڈیکل کوٹہ اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں سے متعلق اہم سوالات اٹھائے گئے۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے ایوان کو بتایا کہ بولان میڈیکل کالج کے طلبہ کے لئے پنجاب حکومت نے اچانک کوٹہ ختم کر دیا ہے۔ ان کے مطابق پہلے پنجاب حکومت بیس طلبہ کو کوٹہ پر داخلہ دیتی تھی، جسے بغیر کسی پیشگی اطلاع کے ختم کرنا ناانصافی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب حکومت اس فیصلے پر نظرِ ثانی کرے۔سینیٹر جان محمد بلیدی نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے بلوچستان کے لئے 300 سے زائد نشستیں مختص کر رکھی ہیں، تاہم پنجاب حکومت نے ان میں سے بھی اپنی نشستیں ختم کر دی ہیں، جو صوبے کے طلبہ کے ساتھ زیادتی ہے۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.