اسلام آباد۔14جنوری (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کےسینیٹر افنان اللہ خان نے خیبرپختونخوا میں عوام کے مسائل پر توجہ نہ دینے پرپی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں بدامنی پھیلانے پر لوگ پی ٹی آئی کو مسترد کر رہے ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بھی پی ٹی آئی کی مقبولیت میں کمی آئی ہے جس کی وجہ صو بہ میں خراب حکمرانی اور سیکیورٹی مسائل ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عوام نے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو مسترد کر دیا ہے۔
ایک اور سوال کے جواب میں سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بھی جامع اقدامات کئے گئے ہیں۔
Comments 0