نیو سریاب پولیس کی بڑی کارروائی، سرکاری ادویات کی غیر قانونی ترسیل ناکام، ڈی ایچ او گرفتار

نیو سریاب پولیس کی بڑی کارروائی، سرکاری ادویات کی غیر قانونی ترسیل ناکام، ڈی ایچ او گرفتار
کوئٹہ( دی باغوان نیوز) نیو سریاب پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سرکاری ادویات کی غیر قانونی ترسیل کو ناکام بنا دیا۔ ترجمان ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق گزشتہ شب نیو سریاب پولیس نے ایک ریو گاڑی کو روکا، جس میں موجود شخص سے ادویات کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی۔ ایس ایس پی آپریشنز دوستین دشتی کے مطابق گاڑی میں موجود شخص ادویات سے متعلق تسلی بخش اور درست معلومات فراہم کرنے میں ناکام رہا، جس پر مزید تحقیقات کی گئیں۔ دورانِ کارروائی سرکاری ادویات برآمد ہونے پر متعلقہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ڈاکٹر اکبر کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ نیو سریاب پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ادویات کی غیر قانونی ترسیل کو ناکام بنایا، جبکہ برآمد شدہ ادویات اس وقت پولیس کے قبضے میں ہیں۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.