بلوچستان - لورالائی کا زیتون اب عالمی سطح پر اپنی اعلیٰ کوالٹی کے باعث پہچان حاصل کر چکا ہے۔ New York International Olive Oil Competition میں بلوچستان کے ضلع لورالائی کے زیتون کی دھوم۔ لورالائی اولیو آئل نے بین الاقوامی مقابلے میں Silver Award جیت کر پاکستان کی عالمی پہچان میں مزید اضافہ کر دیا۔ خالص Extra Virgin Olive Oil معیار، ذائقے اور افادیت میں دنیا کے بہترین زیتون کے تیلوں میں شمار۔ Senior Scientific Officer، ڈاکٹر عبداللہ بلوچ کے مطابق ؛ اپر بلوچستان میں زیتون کی کامیاب کاشت اس بات کا روشن ثبوت ہے کہ یہ خطہ عالمی معیار کی زرعی پیداوار دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ لورالائی اولیو آئل کی یہ کامیابی بلوچستان اور پورے پاکستان کےلئے باعثِ افتخار ہے۔
Comments 0