بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری نجب الدین آغا نے اپنے بیان میں کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے حالیہ فیصلے میں بلوچستان ہائی کورٹ کے ایک نہایت دیانت دار، اور پیش آورنہ معزز جسٹس جناب محمد ایوب خان ترین صاحب کو بلوچستان ہائی کورٹ کے مستقل جج توثیق نہ ہونے کو بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اس فیصلے کو کھلی جانب داری اور امتیازی سلوک قرار دیتی ہے یہ اقدام غیر منصفانہ ہے اس طرزِ عمل سے عوام کی عدلیہ پر اعتماد کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اس طرزِ عمل کے ہر آئینی اور قانونی فورم پر آواز بلند کرےگا مزید کہا کہ جوڈیشل کمیشن اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔جبکہ بلوچستان بار کونسل کی جانب سے عدالتی ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ جناب جسٹس نجم الدین مینگل صاحب کو بلوچستان ہائی کورٹ کے بطور مستقل جج اور جناب جسٹس محمد آصف ریکی صاحب کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے بطور مستقل جج بننے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔۔۔۔
Comments 0