ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت سے تھیلیسیمیا کے مریض و سماجی کارکن بلال پرکانی کی ملاقات، خدمات کے اعتراف میں شیلڈ پیش

ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت سے تھیلیسیمیا کے مریض و سماجی کارکن بلال پرکانی کی ملاقات، خدمات کے اعتراف میں شیلڈ پیش
ڈپٹی انسپکٹرجنرل پولیس کوئٹہ عمران شوکت سے منگل کے روز تھیلیسیمیا کے مریض اور سماجی کارکن کیپٹن بلال پرکانی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی کوئٹہ نے بلال پیرکانی کی فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں شیلڈ پیش کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت نے بلال پیرکانی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ پولیس آئندہ بھی تھیلیسیمیا کے مریضوں کی فلاح و بہبود کے لیے بلال پیرکانی کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ معاشرے کے کمزور طبقات کی مدد کے لیے پولیس اور سماجی کارکنوں کے مابین اشتراک کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔بلال پیرکانی گزشتہ 28 برس سے تھیلیسیمیا جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں اور چھ ماہ کی عمر سے اس بیماری کا سامنا کر رہے ہیں۔ اس کے باوجود وہ خون کے عطیات فراہم کرنے والی مختلف تنظیموں سے وابستہ رہتے ہوئے تھیلیسیمیا کے مریضوں کی مدد کے لیے سرگرم عمل ہیں اور سماجی خدمت میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔اس موقع پر ڈی آئی جی کوئٹہ نے بلال پیرکانی کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالی انہیں صحت کاملہ عطا فرمائے اور انہیں ان کی سماجی اور فلاحی خدمات میں مزید کامیابیاں نصیب ہوں۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.