پارلیمانی سیکرٹری برائے بہبودِ آبادی پرنس آغا عمر احمدزئی سے ٹکری عطااللہ بنگلزئی کی قیادت میں ایک وفد نے قلات ہاس کوئٹہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی نائب صدر سردار سخی بھائی خان سمالانی بھی موجود تھے۔اس موقع پر ٹکری عطااللہ بنگلزئی نے پرنس آغا عمر احمدزئی کو پارلیمانی سیکرٹری مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی اور حلقہ انتخاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وفد نے عوامی مسائل، ترقیاتی ضروریات اور مستقبل کے منصوبوں سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔پرنس آغا عمر احمدزئی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ انتخاب سمیت پورے بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جا رہا ہے اور محدود وسائل کے باوجود عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے۔دریں اثنا، ملاقات کے دوران کثیر تعداد میں افراد نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ پرنس آغا عمر احمدزئی نے نئے شامل ہونے والے افراد کو پارٹی مفلر پہنائے اور انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی کے وژن اور عوامی خدمت کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔
Comments 0