پاکستان بحرانوں کا شکار، جن رسیوں نے اس ملک کو جوڑا ہوا ہے وہ رسیاں کاٹی جا رہی ہیں تو یہ ملک کیسے چلے گا: محمود خان اچکزئی

پاکستان بحرانوں کا شکار، جن رسیوں نے اس ملک کو جوڑا ہوا ہے وہ رسیاں کاٹی جا رہی ہیں تو یہ ملک کیسے چلے گا: محمود خان اچکزئی
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے لاہور میں اپنے خطاب میں کہاہے کہ ‏اس ملک میں اچھے اور برے پاکستانی ہونے کے معیارات بدل دیے گئے ہیں جو اپنا ضمیر بیچ دے جو گھروں کا تقدس پامال کرے وہ اچھا پاکستانی ہے اور جو نابکے کہے خدا کا خوف کرو وہ برا پاکستانی ہے امن کیسے آئے گا ؟ جھگڑے اور فسادات سے نا انصافی جنم لیتی ہے،جن رسیوں نے اس ملک کو جوڑا ہوا ہے وہ رسیاں کاٹی جا رہی ہیں تو یہ ملک کیسے چلے گا آئین ریاست اور عوام۔کے درمیان سماجی معاہدہ ہوتا ہے نواز شریف اور سارے گھر والے الیکشن ہارے ہیں ان کو گھر جاتے ہوئے اپنے بچوں سے بھی شرم نہیں آتی کہ بچے کہیں گے آپ ہارے ہوئے ہو کوئی اور جیتا تھا، ملک کی سب سے بڑی عدالت نے ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت تحریک انصاف سے اس کا نشان چھین لیا دنیا میں کہیں ایسا نہیں ہوتا نشان چھین کر ایک حلقے میں ایک نشان تو دوسرے میں دوسرا نشان الاٹ کر دیا گیا اس کے باوجود 8 فروری کو نوجوانوں کے سیلاب نے اس نظام کو شکست دی ۔قرآن میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو یتیم اور غریب کی روٹی کا بندو بست نہیں کرتا وہ دین کا دشمن ہے اس ملک میں 46 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں یہ ملک ایسے نہیں چل سکتا مل کر اجتماعی دانش سے حل تلاش کرنا ہوں گے۔ ہمارا ملک بڑے بحرانوں کا شکار ہے یہ بحران باہر سے نہیں بلکہ اندر سے ہی ہم نے خود اپنے لالچ کہ وجہ سے پیدا کیے ہیں سورت رحمان میں اللہ تعالیٰ نعمتوں کا ذکر کرتا ہے پاکستان میں اللہ تعالیٰ نے ہر ہر نعمت عطا کی ہے اس کے باوجود ہم مشکلات کا شکار ہیں۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.