بلوچستان کے ملازمین کو دیوار پر لگانے کی پالیسی کی مزمت کرتا ہوں*، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

بلوچستان کے ملازمین کو دیوار پر لگانے کی پالیسی کی مزمت کرتا ہوں*، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
*بلوچستان کے ملازمین کو دیوار پر لگانے کی پالیسی کی مزمت کرتا ہوں* *ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ* تربت: نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بلوچستان گرینڈ الائنس ضلع کیچ کے نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں دیگر طبقات کی طرح ملازمین بھی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت آوازوں کو زورِ بازو اور طاقت سے دبانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جس سے نہ صرف سیاسی ورکرز بلکہ نوجوان نسل متاثر ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی ملازمین کے موجودہ تحریک کی مکمل حمایت کرتی ہے اور حکومت بلوچستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ ملازمین کے ساتھ حکومتی مزاکراتی کمیٹی کی طے شدہ منٹس پر عمل درامد کرے اور ان میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ کرے انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی ملازمین کو دیوار پر لگانے اور ان سے احتجاج کا قانونی و آئینی حق کو چھیننے کی پرزور الفاظ میں مزمت کرتی ہے ۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ نشنل پارٹی بلوچستان اسمبلی کے اندر اور باہر روڈوں پر بھی ملازمین کے ساتھ ہو گا۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.