ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ ایک مضحکہ خیز بیانیہ بنایا جاتا ہے کہ ہمارے پاس اختیارات نہیں ہوتے حالانکہ حکومتوں کے پاس مکمل اختیارت ہوتے ہیں مگر ذمہ داری پوری نہیں لی جاتی۔
اپنی حالیہ پریس کانفرنس میں ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان میں حکومتیں مکمل بااختیار ہیں جبکہ ادارے اتنے بااختیار نہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ایک وزیراعظم اتنے بااختیار تھے کہ انہوں نے آرمی چیف کو قوم کا باپ ڈکلیئر کر دیا اور ڈی جی آئی ایس آئی کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا ، یہ ادارے کا نہیں شخصیات کا کھیل تھا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ ایک شخص اپنی پارٹی کو ڈکٹیٹر کی طرح چلاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فوج سیاسی جماعتوں سے مذاکرات نہیں کرتی یہ صرف حکومت کا کام ہے، تمام ادارے حکومت کے ساتھ مکمل ہم آہنگی سے چل رہے ہیں اور ان کے درمیان کوئی مسئلہ نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یقین دلاتا ہوں حکومت اور اداروں کے درمیان کوئی مسئلہ نہیں۔
Comments 0