لاہور کی نجی یونیورسٹی میں طالبہ کا اقدام خودکشی، پولیس نے تمام سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرلیں۔

لاہور کی نجی یونیورسٹی میں طالبہ کا اقدام خودکشی، پولیس نے تمام سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرلیں۔
لاہور کی نجی یونیورسٹی میں طالبہ کا اقدام خودکشی، پولیس نے تمام سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرلیں۔ پولیس تفتیش کے مطابق لڑکی دوسری منزل سے چھلانگ لگانے سے پہلے 27 منٹ تک فون پر بات کرتی رہی اور کودنے سے پہلے آخری کال ڈیلیٹ کردی۔ پولیس تفتیش میں بتایا گیا ہے کہ طالبہ 7 بج کر 58 منٹ پر یونیورسٹی آئی، طالبہ یونیورسٹی آنے کے بعد کلاس میں نہیں گئی، 8 بج کر 30 منٹ پر لڑکی نے دوسری منزل سے چھلانگ لگائی۔ پولیس کے مطابق لڑکی کے دونوں بھائیوں کے تفصیلی بیان ریکارڈ کیے جارہے ہیں، ابتدائی تفتیش میں گھریلو ناچاقی کا معاملہ معلوم ہوتا ہے، بھائیوں نے لڑکی کا پرانا موبائل خراب ہونے پر وقوعہ سے ایک روز قبل نیا موبائل لے کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں ہونیوالے ٹیسٹ میں طالبہ نے 35 میں سے 18 نمبر لیے، حاصل کردہ نمبروں سے غیرمطمئن ہوکر والد اور بھائیوں کو بتایا۔ پولیس نے مزید کہا ہے کہ طالبہ کے لواحقین نے قانونی کارروائی کیلئے ابھی تک کوئی درخواست نہیں دی، لڑکی کے بیان کے بعد تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.