اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کیلئے ارکان کے دستخطوں کی تصدیق کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ایاز صادق کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے بہت سے لوگوں نے رابطہ کیا ہے کہ محمود خان اچکزئی ہمیں قبول نہیں۔
پی ٹی آئی میں محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے پر اختلافات کا انکشاف ہوا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کیلئے ارکان کے دستخطوں کی تصدیق کا فیصلہ کرلیا۔
ایاز صادق نے کہا کہ اپوزیشن کے بعض لوگوں نے رابطہ کیاکہ محمود اچکزئی ہمیں قبول نہیں، اپوزیشن کے اراکین کے دستخطوں کی تصدیق کرنا پڑے گی، اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی میں زیادہ وقت نہیں لگنا چاہئے۔
ان کا کہنا ہے کہ آئندہ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری پراسیس کا آغاز کیا جائے گا، میں نے اپوزیشن لیڈر کی تقرری پر کسی سے اجازت نہیں لینی، وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کی تقرری پر فیصلوں کا مکمل اختیار دیا ہے۔
Comments 0