سر ڈاکی سے ملنے والی لاشوں کی شناخت، تین افراد دکی کے رہائشی نکلے
ژوب کے علاقے سر ڈاکی سے برآمد ہونے والی چار لاشوں میں سے تین کی شناخت ہو گئی ہے، جبکہ چوتھی لاش کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی
ذرائع کے مطابق شناخت ہونے والے افراد کا تعلق ضلع دکی سے ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں
جعفر ولد عبدالعزیز، سکنہ کلی سفر دکی
ثناءاللہ ولد علی محمد، سکنہ کلی سفر دکی
اور شیر محمد ولد خیر محمد، سکنہ کلی سفر دکی شامل ہیں
چوتھی لاش کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات متعلقہ ادارے کر رہے ہیں
Comments 0