ایف آئی اے کے بین الاقوامی مسافروں کے لیے تمام زونز میں پری ڈیپارچر سہولت ڈیسک قائم

ایف آئی اے کے بین الاقوامی مسافروں کے لیے تمام زونز میں پری ڈیپارچر سہولت ڈیسک قائم
اسلام آباد۔4جنوری (اے پی پی):وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ملک بھر میں اپنے تمام زونز میں پری ڈیپارچر فیسلی ٹیشن ڈیسک قائم کر دیے ہیں تاکہ بین الاقوامی مسافروں کو امیگریشن کے طریقہ کار، کلیئرنس اور سفر سے متعلق مدد فراہم کی جا سکے۔ایف آئی اے حکام نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ یہ اقدام مسافروں کو بیرون ملک سفر سے قبل ضروری رہنمائی اور وضاحت حاصل کرکے ہوائی اڈوں پر آخری لمحات کی مشکلات سے بچنے میں مدد کے لیے شروع کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سہولت ڈیسک سفری دستاویزات، ویزا کی ضروریات اور امیگریشن کلیئرنس کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے جس سے مسافروں کو دریش مسائل حل کرنے اور بغیر کسی پریشانی کے روانگی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ڈیسک عوامی خدمات کی فراہمی کو مضبوط بنانے اور مسافروں کے خدشات کو بروقت اور پیشہ ورانہ انداز میں دور کرنے کے لیے قائم کیے گئے ہیں، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو امیگریشن قوانین سے متعلق الجھن یا غیر یقینی صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسافر سفر سے پہلے سہولت ڈیسک سے رجوع کریں تاکہ ہوائی اڈوں پر تکلیف، تاخیر یا آف لوڈنگ سے بچا جا سکے۔انہوں نے شکایات درج کرانے یا مزید مدد کے حصول کے لیے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ ایف آئی اے سے اس کی آفیشل ای میل complaints@fia.gov.pk کے ذریعے رابطہ کریں یا FIA ہیلپ لائن 051-111-345-786 یا 1991 پر کال کریں۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.