ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی بچاؤ مہم چلانے کا اعلان کردیا

ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی بچاؤ مہم چلانے کا اعلان کردیا
ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی بچاؤ مہم چلانے کا اعلان کردیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار کہتے ہیں کہ پاکستان بچانا ہے تو پہلے کراچی کو بچانا ہوگا، کراچی کے ساتھ مجرمانہ طور پر سوتیلی ماں کا سلوک کیا جارہا ہے۔ رہنماء ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کراچی بچاؤ مہم چلانے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بچانا ہے تو پہلے کراچی کو بچانا ہوگا، ملکی تعمیر و ترقی بھی کراچی کی تعمیر و ترقی پر منحصر ہے، کراچی آج بھی سسک سسک کر ملک کیلئے خدمات انجام دے رہا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے ساتھ مجرمانہ طور پر سوتیلی ماں کا سلوک کیا جارہا ہے۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.