بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کے وفد کی ڈپٹی کمشنر کیچ سے ملاقات، طبی خدمات کے معیار اور رجسٹریشن پر زور
بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کے وفد نے ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بریچ سے بدھ کو ملاقات کی ۔ملاقات میں صحت کے شعبے کے معیار اور ضابطہ کاری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران BHCC کے 2019 کے ایکٹ، ضابطہ کار اور کمیشن کے قانونی اختیارات کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر عوامی اور نجی ہیلتھ کیئر اداروں (HCEs) کی رجسٹریشن و لائسنسنگ، کم از کم سروس ڈیلیوری کے معیار کے نفاذ اور غیر قانونی طبی عمل (Quackery) کے خاتمے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔اس ملاقات میں محکمہ جاتی سطح پر رابطہ کاری کے ذریعے صحت کے شعبے کی ضابطہ بندی مضبوط بنانے، مریضوں کی حفاظت یقینی بنانے اور ضلع کیچ کے عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا گیا۔بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن نے اس بات پر بھی یقین دلایا کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر قانونی طبی عمل کو فروغ دینے اور عوامی صحت کے تحفظ کے لیے مسلسل تعاون جاری رکھے گا۔
Comments 0