وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی رہائش گاہ کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات کی مذمت

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی رہائش گاہ کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات کی مذمت
اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی رہائش گاہ کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات کی مذمت کرتے ہو کہا ہے کہ اس نوعیت کا گھناؤنا اقدام بالخصوص ایسے وقت میں جب امن کے لیے کوششیں جاری ہیں، امن، سلامتی اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ منگل کو "ایکس” پر اپنے بیان میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان روس کے صدر اور روسی حکومت و عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم ہر قسم کے تشدد اور ایسے تمام اقدامات کی پُرزور مذمت کا اعادہ کرتے ہیں جو سلامتی کو نقصان پہنچانے اور امن کو خطرے میں ڈالنے کے لیے کئے جائیں۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.