چمن چیمبر آف کامرس کا اعلیٰ سطحی وفد اسلام آباد، لاہور اور پشاور کا دورہ مکمل کر کے کوئٹہ پہنچ گیا

چمن چیمبر آف کامرس کا اعلیٰ سطحی وفد اسلام آباد، لاہور اور پشاور کا دورہ مکمل کر کے کوئٹہ پہنچ گیا
چمن چیمبر آف کامرس کا اعلیٰ سطحی وفد اسلام آباد، لاہور اور پشاور کا دورہ مکمل کر کے کوئٹہ پہنچ گیا چمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عبد النافع جان اچکزئی کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد اسلام آباد، لاہور اور پشاور کے دورے مکمل کرنے کے بعد کوئٹہ واپس پہنچ گیا ہے۔ چمن چیمبر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وفد نے پاک۔افغان سرحد کی دو ماہ سے زائد عرصے سے بندش کے باعث افغانستان میں پھنسے ہزاروں پاکستانی پاسپورٹ ہولڈر تاجروں کی واپسی اور سرحدی تجارت کی بندش سے پیدا ہونے والے سنگین مسائل اعلیٰ حکومتی اور تجارتی اداروں کے سامنے بھرپور انداز میں اٹھائے۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وفد نے متعلقہ حکام کو چمن اور دیگر سرحدی علاقوں کے لاکھوں عوام کو درپیش مشکلات اور اربوں روپے کے تجارتی نقصانات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ اس موقع پر حکومتی اداروں کی جانب سے مسائل کے حل کے لیے مثبت یقین دہانیاں کرائی گئیں، جن کے نتائج جلد سامنے آنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ چمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ چند روز میں چمن چیمبر آفس میں تاجر برادری اور پریس و میڈیا کے نمائندوں کے لیے ایک تفصیلی بریفنگ کا اہتمام کیا جائے گا، جس میں وفد کے دورے کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔ چمن چیمبر نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد پاک۔افغان سرحد پر تجارت کی بحالی اور بارڈر پر پھنسے ہوئے افراد کے حوالے سے مثبت پیش رفت کی خوشخبری ملے گی۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.