بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنایا جائے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنایا جائے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور میں خوارجی عناصر کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے فورسز کے جرات مندانہ اور پیشہ ورانہ کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں نے بروقت اور مؤثر کارروائی کے دوران خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر کے ان کے مذموم اور ریاست دشمن عزائم کو ناکام بنایا جو فورسز کی اعلیٰ تربیت اور غیر متزلزل عزم کا واضح ثبوت ہے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں اور قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں اور دہشت گردی کے خلاف اس فیصلہ کن مرحلے پر قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے واضح کیا کہ خوارجی دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں پوری قوت اور تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی، اور صوبے میں امن و امان کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنایا جائے گا اور ریاست دشمن عناصر کے لیے کوئی گنجائش نہیں چھوڑی جائے گی

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.