پنجاب کے دورے کے دوران وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمّد سہیل آفریدی اور اُن کے ہمراہ کابینہ کے اراکین کے ساتھ پنجاب حکومت کی جانب سے روا رکھے گئے رویّے کی میں بھرپور مذمت کرتا ہوں، اسد قیصر

پنجاب کے دورے کے دوران وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمّد سہیل آفریدی اور اُن کے ہمراہ کابینہ کے اراکین کے ساتھ پنجاب حکومت کی جانب سے روا رکھے گئے رویّے کی میں بھرپور مذمت کرتا ہوں، اسد قیصر
پنجاب کے دورے کے دوران وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمّد سہیل آفریدی اور اُن کے ہمراہ کابینہ کے اراکین کے ساتھ پنجاب حکومت کی جانب سے روا رکھے گئے رویّے کی میں بھرپور مذمت کرتا ہوں۔ یہ رویّہ نہ صرف انتہائی غیر جمہوری ہے بلکہ انسانی اقدار کے بھی سراسر منافی ہے. ان فاشسٹ اقدامات نے ایک بار پھر ن لیگ اور مریم نواز کے فاشسٹ طرزِ سیاست کو بے نقاب کر دیا ہے، جو پنجاب میں اپوزیشن اور اختلافِ رائے رکھنے والوں کا وجود تک برداشت کرنے کو تیار نہیں۔ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا ایک مہمان کے طور پر پنجاب گئے تھے اور اس دورے سے قبل باقاعدہ پیشگی اطلاع بھی دی گئی تھی، اس کے باوجود اس نوعیت کا سلوک انتہائی افسوس ناک، قابلِ مذمت اور جمہوری روایات کے خلاف ہے۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.