حاجی ولی محمد نورزئی بلا تفریق عوامی خدمت کی روشن مثال ہیں، ڈاکٹربسم اللہ خان کاکڑ
پارلیمانی سیکریٹری برائے سوشل ویلفیئر الحاج ولی محمد نورزئی کاروان کے پشتون آباد کاکڑ کالونی و اچکزئی کالونی علاقائی کمیٹی کے صدر ڈاکٹر بسم اللہ خان کاکڑ نے کہا ہے کہ حاجی ولی محمد نورزئی اپنے حلقۂ انتخاب میں بلا تفریق عوامی خدمت کی روشن مثال بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی سیکریٹری حاجی ولی محمد نورزئی کے فنڈز سے پشتون آباد میں جاری ترقیاتی اور فلاحی کام عوامی مسائل کے عملی حل کا واضح ثبوت ہیں۔خوشحال روڈ پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر بسم اللہ خان کاکڑ نے کہا کہ حاجی ولی محمد نورزئی کی کارکردگی محض اعلانات تک محدود نہیں بلکہ عملی اقدامات پر مبنی ہے۔ حلقے میں سوشل ویلفیئر منصوبوں، بنیادی سہولیات کی فراہمی، مستحق خاندانوں کی معاونت، گلی محلوں کی بہتری اور عوامی فلاحی منصوبوں سے شہریوں کو براہِ راست فائدہ پہنچ رہا ہے، جس سے نہ صرف روزمرہ مسائل میں کمی آئی ہے بلکہ علاقے میں سماجی بہتری اور اعتماد کی فضا بھی قائم ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حاجی ولی محمد نورزئی کی قیادت میں ترقیاتی کام شفافیت، عوامی مشاورت اور ضرورت کی بنیاد پر کیے جا رہے ہیں، جس سے وسائل کا درست استعمال ممکن ہوا ہے۔ کاکڑ کالونی، اچکزئی کالونی سمیت پشتون آباد کے دیگر علاقوں میں جاری منصوبے عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔اجلاس سے انجمن تاجران خوشحال روڈ کے صدر سخی محمد کاکڑ اور نائب صدر جیلانی خان بادیزی نے بھی خطاب کرتے ہوئے حاجی ولی محمد نورزئی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے بلا تفریق علاقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ہے۔ انہوں نے اہلیانِ علاقہ پر زور دیا کہ وہ ایسی خدمت گزار قیادت کا ساتھ دیں تاکہ حلقے میں ترقی کا یہ سفر اسی رفتار سے جاری رہے۔آخر میں حاجی ولی محمد نورزئی کاروان کے رہنماؤں نے انجمن تاجران خوشحال روڈ کے صدر سخی محمد کاکڑ اور تمام ممبران کا کامیاب اجلاس کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
Comments 0